وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ باقرعباس زیدی نے ڈان نیوز کے رپورٹر سید وسیم پر پولیس تشدد کی مذمت کی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ صحافت کے مقدس پیشے سے وابستہ افراد پر ایسے بہیمانہ تشدد پولیس گردی کی بدترین مثال ہے ۔سندھ پولیس چوروں ڈاکوؤں کے آگے بے بس اور عام شہریوں کو ہراساں کرنے میں پیش پیش ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ واقعے کی شفاف تحقیقات کرائے اور اس شرمناک واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کریں ، آزادی صحافت،پرامن اور پاکیزہ معاشرے کی تشکیل میں مجلس وحدت مسلمین صحافی برادری کیساتھ کھڑی ہے۔صحافیوں کو فرائض کی ادائیگی میں مکمل تحفط کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے ۔اعلیٰ پولیس افسران واقع کی فوری تحقیقات کرائیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم واقع میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔