علامہ باقرعباس زیدی کی سربراہی میں ایم ڈبلیوایم کےوفد کی ڈی جی رینجرز سندھ سے ملاقات

01 July 2021

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے وفد نے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی کی سربراہی میں ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسن چوہدری سے ہیڈ کوارٹرپاکستان رینجرز سندھ میں خصوصی ملاقات کی ۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے وفد نے ڈی جی رینجرز سندھ سے صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال، محرم الحرام میں سکیورٹی کے معاملات اور دیگر مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔

اس موقع پر وفد کے شرکاء نے کراچی کی عوام، تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں اور اس کے نتیجے میں قائم ہونے والے امن کوبےحد سراہا۔

ایم ڈبلیوایم کے وفد میں ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری، صابر کربلائی ، میر تقی ظفر، علی حسین نقوی اور دیگر رہنما بھی شامل تھے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree