مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کا دفاع عزاداری کانفرنس کے انعقاد کا اعلان

07 July 2021

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن نے 25 جولائی بروز اتوار، دفاع عزاداری کانفرنس کے انعقاد کا کیا ہے۔ دفاع عزاداری کانفرنس میں علمائے کرام، زاکرین عظام، ملی تنظیموں اور ماتمی انجمنوں کے ذمہ داران سمیت قومی شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔ دفاع عزاداری کانفرنس کے انعقاد کا مقصد بدلتے ہوئے ملکی و بین الاقوامی حالات شہر کراچی میں ملت جعفریہ کے تمام طبقات کو ملت جعفریہ کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا ہے تاکہ ایام عزا  میں ممکنہ مسائل کے حل کے لئے قومی پالیسی مرتب کی جا سکے۔ دفاع عزاداری کانفرنس میں علامہ راجا ناصرعباس جعفری صاحب خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ کانفرنس کے اختتام پر علامہ راجا ناصرعباس جعفری صاحب علمائے کرام، زاکرین عظام، اور دیگر قومی شخصیات کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب فرمائیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree