علامہ باقرعباس زیدی کی زیر صدارت ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کی شوریٰ کے اجلاس کا سکھر میں انعقاد

17 July 2021

وحدت نیوز(سکھر) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس سکھر کے مقامی ہوٹل میں منعقد کیا گیا جس میں سندھ کے اضلاع اور صوبائی کابینہ نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس علامہ باقر عباس زیدی کی سربراہی میں سکھر کے مقامی ہوٹل میں منعقدکیا گیا جس میں سندھ کے اضلاع اور صوبائی کابینہ نے شرکت کی۔

اجلاس میں محرم الحرام کی آمد سے قبل عزاداری سیل کا قیام عمل میں لایا گیا جس کی سربراہی آغا ندیم جعفری کریں گے۔ عزاداری سیل محرم الحرام میں سندھ بھر میں پیش آنے والے مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔اجلاس میں صوبائی کابینہ و ضلعی ذمہ داران نے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور اگلے تین ماہ کیلئےپروگرامات کی منظوری بھی لی گئی۔

 صوبائی شوریٰ اجلاس میں علی حسین نقوی کی بطور صوبائی سیکریٹری سیاسیات اور صابر کربلائی کی بطور ڈپٹی سیکریٹری جنرل منظوری بھی لی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ بھر میں تنظیم سازی کے عمل میں تیزی لائی جائے گی اور اس حوالے سے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree