ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام دفاع عزاداری کانفرنس کا فقید المثال انعقاد

26 July 2021

وحدت نیوز(کراچی)  مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام اسلامک ریسرچ سینٹر فیڈرل بی ایریا میں منعقدہ دفاع عزاداری کانفرنس کا انعقاد، خصوصی خطاب قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے فرمایا جبکہ دیگر مقررین میں صدر جعفریہ الائنس پاکستان علامہ سید رضی جعفرنقوی، بزرگ عالم دین علامہ سید حسن ظفرنقوی، نائب صدر جعفریہ الائنس پاکستان علامہ باقرحسین زیدی، مرکزی صدر مجلس ذاکرین امامیہ علامہ نثارقلندری، معروف خطیب اہل بیت ع علامہ فرقان حیدر عابدی، علامہ نقی نقوی، صدر شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن علامہ کامران حیدر عابدی، بوتراب اسکاؤٹس کے مہدی بھائی، اسکاؤٹ رابطہ کونسل کے سردار حسین ،صدر مرکزی تنظیم عزاداری ایس ایم نقی، شمس الحسن شمسی، غفران مجتبی، علی حسین نقوی، علامہ صادق جعفری شامل تھے۔

دفاع عزاداری کانفرنس میں علامہ مبشرحسن نے نظامت کے فرائض انجام دیئے، علامہ ملک غلام عباس نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی، جبکہ میثم جعفری نے نذرانہ عقیدت پیش کیا، اس کانفرنس میں شہر قائد کے نامور علمائے کرام ، ذاکرین عظام ، خطباء ، آئی ایس او، مرکزی تنظیم عزا، مختلف شیعہ تنظیمات، مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی ماتمی انجموں و سنگتوں کے عہدیداران، مساجد وامام بارگاہوں کے ٹرسٹیز، اسکاؤٹس گروپس، مختلف نوحہ ومنقبت خواں حضرات خصوصا ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی، معروف شاعر اہل بیت ع ظفرعباس ظفر آف کینیڈا، شبر رضا، رضی حیدر رضوی،حسن صغیر عابدی سمیت مختلف مذہبی وسماجی شخصیات موجود تھیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree