ترقی یافتہ ممالک سے پاکستان کا موازنہ کرتے وقت وزیراعظم وطن عزیز اور دوسرے ممالک میں ایک مزدور کی تنخواہ کے فرق کو بھول جاتے ہیں، علامہ صادق جعفری

12 November 2021

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تنقید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو سخت مایوس کیا ہے، فلاحی ریاست کے نام پر عوام سے سنگین مذاق کیا جارہا ہے، ترقی یافتہ ممالک سے پاکستان کا موازنہ کرتے وقت وزیراعظم وطن عزیز اور دوسرے ممالک میں ایک مزدور کی تنخواہ کے فرق کو بھول جاتے ہیں، جن ممالک میں مہنگائی کی شرح پاکستان کے مقابلے میں زیادہ ہے وہاں ایک مزدور کو بھی پاکستان کی نسبت کافی زیادہ اجرت ملتی ہے، ملک کو قرضوں سے نکالنے کے لئے عوام کو قربانی کا بکرا بنایا جانا کہاں کا انصاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی، پیٹرول اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے ریاستی اخراجات پورے کرنے کا مشورہ دینے والوں نے موجودہ حکومت اور عوام میں غیرمعمولی فاصلے کھڑے کردیئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے سیاستدانوں کی لوٹی ہوئی رقم ملک میں واپس لانے کی بجائے عوام کو لوٹنا شروع کردیا ہے، بھوک اور افلاس کے ہاتھوں تنگ آکر خودسوزی کرنے والوں کے لہو کا کون ذمہ دار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جس عوام نے موجودہ حکومت کو مینڈیٹ دیا ہے اسے کس بات کی سزا دی جارہی ہے، اگر اس غیر عادلانہ روش کو نہ بدلا گیا تو پھر حکومت کا اپنے پاوں پر مزید کھڑے رہنا مشکل ہوجائے گا، وزیراعظم ایک طرف ریلیف پیکجز کے خوشنما خواب دکھا رہے ہیں اور دوسری طرف غریب عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھینا جا رہا ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو واپس لیتے ہوئی تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے تاکہ عوام کی مشکلات کا کسی حد تک ازالہ ہوسکے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree