وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین جعفرطیاریونٹ ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل محمد علی زیدی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا کہ سکیورٹی اداروں کی نااہلی اور ناقص انتظامات کے سبب جعفرطیارسوسائٹی میں اب نوبت لوٹ مار سے خون خرابے تک آن پہنچی ہے ،اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں شہری قمر رضا کو زخمی کیئے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سندھ سے مطالبہ کیا کہ جعفرطیارسوسائٹی اور اہل علاقہ کو محفوظ بنانے کیلئےفوری طور پر ٹھوس اور موثر اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔ عوام کے صبر وضبط کو مزید نا آزمایا جائے۔ لوٹ مار کی بڑھتی وارداتیں اور ملزمان کا باآسانی فرار قانون نافذ کرنے والے اداروںکی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔