اسرائیل کی غاصب ریاست کو تسلیم کرنے والے اسلام اور امت مسلمہ کے غدار ہیں، علامہ احمد اقبال / علامہ باقرعباس

30 April 2022

وحدت نیوز(کراچی) جمعتہ الوداع عالمی یوم القدس کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام فلسطین، کشمیر اور یمن کے مظلومین کی حمایت میں کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔جن میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے  پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل،امریکہ اور بھارت کے خلاف نعرے درج تھے۔ریلیوں کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی و صوبائی قائدین نے کی۔

کراچی جامع مسجد نور ایمان مرکزی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئےمرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد نے کہا کہ القدس بیدار، زندہ اور باضمیر لوگوں کا دن ہے۔حکیم الامت ، بت شکن امام خمینی کے بابصیرت اور دانشمندانہ اعلان کے باعث آج دنیا کے ہر کونے سے صہیونی مظالم کے خلاف آواز بلند ہونا شروع ہو گئی ہے۔ عالمی یوم القدس کسی مخصوص مکتبہ فکر کا دن نہیں بلکہ آج کے روز دنیا بھر میں شیعہ سنی مسلمان مل کر یوم القدس منا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ باطل  نظام حکومت اورفکر کے خلاف امام عالی مقام حضرت حسین علیہ السلام مزاحمت کا سب سے بڑا استعارہ ہیں۔ہم اس امام برحق کے ماننے والے ہیں جنہوں نے فاسق وقت کی بیعت پر شہادت کو ترجیح دی۔اسرائیل و امریکہ اس دور کے بدترین فاسق اور اسلام دشمن ہیں۔ان کے خلاف میدان میں نکلنا حسینی ہونے کا ثبوت ہے۔فلسطین ، کشمیر اور یمن میں ظالموں اور غاصبوں کے خلاف مزاحمت کاروں کی ہم مکمل حمایت کرتے ہیں۔بلاشبہ حماس اور جہاد اسلامی کا کردار لائق تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی غاصب ریاست کو تسلیم کرنے والے اسلام اور امت مسلمہ کے غدار ہیں۔اسرائیل کی کشتی میں سوراخ ہو چکا ہے جو کوئی اس پر سوار ہو گا ڈوبنا اس کا مقدر ہو گا۔انہوں نے کہا بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق علامہ محمد اقبال نے ہمیشہ فلسطین کے عوام کے حقوق کی بات کی ہے۔ وہ اسرائیل کو ایک غاصب ریاست قرار دیتے تھے۔پاکستان کے حکمران بانی پاکستان کی اس فکرپر عمل کرنے  کے اصولی و اخلاقی طور پر پابند ہیں۔ اسلامی ممالک کو یوم القدس  سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کر کے مظلومین فلسطین سے اپنی مذہبی وابستگی کا اظہار کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ عالم اسلام کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ جو حکمران امریکہ کواپنا خیرخواہ سمجھتے ہیں وہ مغالطے میں ہیں۔ اپنے مقاصد کے لیے مسلم حکمرانوں کو استعمال کرکے عبرتناک انجام سے دوچار کرنا امریکہ کا پرانا حربہ ہے۔مادر وطن کی سالمیت و بقا کے لیے ملک سے امریکی مداخلت کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے۔

احتجاجی مظاہرے سے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جمعتہ الوداع کو دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی یوم القدس منایا جائے گا۔ صدر پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان یوم القدس کا اعلان کریں-مسجد اقصی سمیت یروشلم میں موجود تمام ادیان کے مقدس مقامات پر صہیونی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔مسلم دنیا کے عرب و غیر عرب حکمران اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کریں۔اسرائیل ایک غاصب جعلی ریاست ہے اور فلسطین صرف فلسطینیوں کا وطن ہے ۔عرب دنیا کی جانب سے پاکستان پر اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے دباؤ کی شدید مذمت کرتے ہیں حکومت پاکستان مسئلہ فلسطین پر واضح اور دو ٹوک موقف اختیار کرے۔مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل فلسطینیوں کی فلسطین واپسی اور ریفرنڈم ہے۔پاکستان میں اسرائیل کی حمایت میں کام کرنے والی این جی اوز اور اداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے ۔فلسطین اور کشمیر کے مسائل کو پاکستان کے نصاب تعلیم کا حصہ بنایا جائے۔جامعہ کراچی میں چینی عملہ پر دہشتگردانہ حملہ کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔امریکہ اسرائیل اور ان کے حواری پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔

 احتجاجی مظاہرے میں علامہ صادق جعفری،علامہ حیات عباس، علامہ مبشر حسن،علامہ علی انور، علامہ ملک غلام عباس،ناصر الحسینی، زین رضوی سمیت دیگر موجود تھے۔مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی و ضلعی رہنماوں نے ملک کے دیگر شہروں میں بھی القدس ریلی کا انعقاد کیا احتجاجی مظاہرے میں شرکاء نے امریکہ و اسرائیل کے پرچم نظر آتش کئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree