مسلمان رسوائی سے نجات اور خاتمے کیلئے امام خمینیؒ کے افکار پر عمل پیرا ہوں، علامہ صادق جعفری

11 June 2022

وحدت نیوز(کراچی) جامع مسجد و امام بارگاہ حیدری اورنگی ٹاؤن نمبر دس میں امام خمینیؒ کی برسی کی مناسبت سے منعقدہ اجتماع سے خطاب کے دوران علامہ صادق جعفری نے کہا کہ مسلمان ذلت و رسوائی سے بچنے کیلئے امام خمینیؒ کے افکار و نظریات کی پیروی کریں لیکن آج مسلمان خصوصاً عرب دنیا کی سوچ اس کے برعکس نظر آتی ہے اور دین کے دشمن جنہوں نے اسلام کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے اور امریکی اسلام پر عمل پیرا ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام میں کسی بھی قسم کی ایسی فکر کا کوئی وجود نہیں جس میں اسلامی تعلیمات سے تضاد ہو۔ انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ نظام الٰہی کی پیروی کریں اور اسلام کے حقیقی اصولوں کو سمجھا جائے کیونکہ آج امریکہ اسرائیل کی جانب سے مسلم دنیا کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا سلسلہ جاری ہے، جس کے خاتمے کیلئے ہمارے حکمرانوں کو جدوجہد کرنا ہوگی۔ اس موقع پر نوید قمر زیدی، افسر علی رضوی، شاہد حسین زیدی، ناصر حسین زیدی، ذاکر حسین سید، ضرغام حیدر، یاسین علی جعفری اور دیگر موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree