وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین،ملی تنظیموں اور اہلیان سولجر بازار کی جانب سے ولادت رسول خداؐ اور امام جعفر صادقؑ کی مناسبت سے جلوس و جشن منعقد کیا گیا ۔ جلوس و جشن محفل شاہ خراسان سولجر بازار سے برآمد ہوا اور اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا عزاخانہ زہراؑ سولجر بازار پر اختتام پذیر ہوا ۔ جلوس و جشن میں مرد ،خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کیں۔ شرکائے جلوس نے ہاتھوں میں پرچم اٹھارکھے تھے ۔
اس موقع پرعلامہ سجاد شبیر رضوی،مولانا سجاد حسین مہدوی ،مولانا ثقلین زکزکی اور دیگر نے شرکائے جلوس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول خداؐ کی سیرت پر حقیقی معنوں پر عمل کرنے سے مسلمانوں کو عزت و سرفرازی نصیب ہوگی ۔ آج امت مسلمہ سیرت رسول خداؐ سےدور ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمنوں کی سازش کو صرف اتحاد کے ذریعے ہی ناکام بنایا جاسکتا ہے ۔ امت میں اتحاد برقرار رکھنے کے لئے امام خمینی نے رسول خداؐ کی شخصیت کو عنوان بنایا اور بارہ سے سترہ ربیع الاول کے ایام کو ہفتہ وحدت کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیائے اسلام میں ظلم و ستم کےمقابلے کے لئے سیرت نبویؐ کو اجاگر کرنا ضروری ہے ۔ جس میں مظلوم کو اس کا حق دینے کی تاکید کی گئی ہے ۔
جلوس و جشن میں مجلس وحدت مسلمین کے عہدیداران برادر ناصر حسینی،برادر حسن رضا،برادر علی عباس زیدی،برادر نوشاد، بو تراب اسکاوٹ کے برادر ضامن،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلیم سچوانی،امین کھانڈ والا اور برادر عسکری دیوجانی سمیت معروف مذہبی،سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی اور منتظمین کی منظم جلوس و جشن کے انعقادکے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا ۔ جلوس میں برادر کمیل کرجت والا ،برادر اریب ہادی ،بیرسٹر مرتضی' اور دیگر نے نعت مقبول پیش کیں۔ دوران جلوس شرکاء کے لئے دودھ کی سبیل کا اہتمام کیا گیا تھا.جلوس میں انتظامی ذمہ داریاں الخدام اسکاوٹس ،صادقین اسکاوٹس اور زہراؑ گرل گائیڈز نے انجام دیں۔