خدائے رحمان کے بندے تمام امور میں اپنے حصے کی ذمہ داری ادا کرتے ہیں،مولاناسجاد مہدوی

18 November 2022

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین سولجر بازار یونٹ ضلع شرقی کراچی کے تحت مسجد وامام بارگاہ ابوطالبؑ سولجر بازار میں ہفتہ وار درس کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس اتوار ’'عبادالرحمنٰ کے اوصاف'‘ کے موضوع پر فکری نشست نمبر ایک منعقد کی گئی۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سجاد حسین مہدوی صاحب نے کہا کہ سورہ فرقان میں خدا نے متقین کے اوصاف بیان کرتے ہوئے انھیں عباد الرحمنٰ کا عنوان دیا ہے ۔خدائے رحمان کے حقیقی بندوں میں کچھ مخصوص صفات پائی جاتی ہیں . عبد کی خصوصیات کا ذکر امام جعفر صادق ؑ نے بھی کیا ہے اور سورہ فرقان میں بھی عباد الرحمن' کا ذکر آیا ہے ۔

مولانا سجاد حسین مہدوی کا کہنا تھا کہ خدا کے بندے اپنے حصے کی ذمہ داری کو ادا کرتے ہیں۔خدا کے بندوں کی پہلی نشانی یہ ہےکہ وہ خدا کی نعمتوں کو اس کی مرضی کے مطابق استعمال کرتے ہیں ۔خدا کا بندہ ہروقت یہ سوچتا رہتا ہے کہ میں نے اللہ کے حکم پر عمل کیا ہے یا نہیں کیا ہے؟۔یہ متقین کا پہلا درجہ ہے اور اس سے آگے کے درجے بھی ہیں ۔انسان جس قدر خود کو خدا کی مرضی کے مطابق ڈھالتا جائے گا،اتنا اس کے تقوٰی کا درجہ بڑھتا چلا جائے گا ۔سورہ فرقان کے مطابق خدائے رحمان کے بندے زمین پر دھیمے دھیمے چلتےہیں یعنی ان میں تواضع و انکساری پائی جاتی ہے ۔وہ مومنین سے بھی تواضع سے پیش آتے ہیں اور خدا کے سامنے بھی عجز و انکساری رکھتے ہیں ۔مگر اسلام کے دشمنوں کے مقابلے میں ایسا رویہ نہیں رکھنا چاہیے جس سے ذلت ظاہر ہو ۔تواضع اور ذلت میں فرق ہے۔فکری نشست کے اختتام پر شہید سید آفتاب حیدر جعفری، شہید سید سعید حیدر زیدی اور شاعر مشرق علامہ اقبال کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree