عباد الرحمنٰ راتوں میں عبادات کرتے ہیں اورجاہلوں سے الجھتے نہیں ہیں، انہیں سلام کہہ کر آگے بڑھ جاتے ہیں ،مولانا سجاد مہدوی

25 November 2022

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین سولجر بازار یونٹ ضلع شرقی کراچی کے تحت مسجد وامام بارگاہ ابوطالبؑ سولجر بازار میں ہفتہ وار درس کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس اتوار ’عبادالرحمنٰ کے اوصاف‘ کے موضوع پر دوسری فکری نشست  منعقد کی گئی۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سجاد حسین مہدوی صاحب نے کہا کہ سورہ فرقان میں عبادالرحمنٰ کی 12 صفات بیان کی گئی ہیں۔عبادالرحمنٰ کی ایک صفت یہ ہےکہ جب جاہل ان سے بات کرتے ہیں تو وہ ان سے الجھتے نہیں ہے بلکہ سلام کہہ کر گزر جاتے ہیں ۔یعنی ٰ خدا کے بندے جہلا سے ادب سے پیش آتے ہیں ۔امام محمد باقرؑ فرماتے ہیں کہ جاہل کے ساتھ جاہل ہر گز نہیں بننا چاہیے۔

مولانا سجاد حسین مہدوی صاحب نے کہا کہ اگر کوئی جان بوجھ کر توہین کرے تو پھر رویہ مختلف ہونا چاہیے۔ عبادالرحمنٰ کی ایک صفت یہ ہے کہ وہ رات اللہ کی عبادت میں گزارتے ہیں ۔رات کی نماز شب دن کے گناہوں کا کفارہ بنتی ہے ۔آیت اللہ بروجردی کے استاد  آیت اللہ باقر نماز شب میں دعائے ابو حمزہ ثمالی پڑھا کرتے تھے ۔امام خمینی ؒ نماز شب پڑھتے تھے تو وضو کرتے وقت پانی کی آواز کو روکنے کےلئے کپڑا رکھ دیتے تھے تاکہ کسی کو اس آواز سے تکلیف نہ ہو۔عبادالرحمنٰ سجدے اور قیام میں وقت گزارتے ہیں ۔چوتھے امام ؑ بہت زیادہ سجدے کیا کرتے تھے اور ان ؑ میں شکر کا جذبہ بہت زیادہ تھا ۔کثرت سے اور طویل سجدے گناہوں کو اس طرح جھاڑ دیتے ہیں جیسے ہوا پتوں کو گرادیتی ہے ۔اگر رسول خدا ؐ کے ساتھ محشور ہونا چاہتے ہیں تو طولانی سجدے کرنے چاہیے۔ محمدؐ و آل محمد ؑ پرکثرت سے درود پڑھنا بھی گناہوں کا کفارہ ہے۔

مولانا سجاد حسین مہدوی نے کہا کہ آئمہ اطہار ؑ نے گناہوں کے کفارہ کے لئے جو عمل بیان کئے ہیں ،اس کا مطلب ہر گز نہیں کہ ہم اس سے سوء استفادہ کریں  اور اسے گناہوں کا بہانہ قرار دیں۔ آئمہ اطہار ؑ کی تعلیمات سے حسن استفاہ کرنا چاہیے۔فکری نشست کے اختتام پرسیلاب زدگان کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree