ڈپٹی کمشنر ملیر حاجی عرفان سلام میروانی کی زیر صدارت محرم الحرام کا انتظامی اجلاس، ایم ڈبلیوایم کےصدر احسن عباس کی خصوصی شرکت

01 July 2024

وحدت نیوز(کراچی) محرم الحرام 1446ہجری 2024 کے ایام عزاکے سوک اور سکیورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کیلئےڈپٹی کمشنر ضلع ملیر حاجی عرفان سلام میروانی (PAS) کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس مقامی ہال میں منعقد ہوا جس میںچیئرمین ملیر ٹاؤن ایڈمنسٹریشن جان محمد بلوچ، میونسپل کمشنر آغا سمیر خان درانی، ایس ایس پی ضلع ملیر کاشف آفتاب عباسی، میجر جاوید52 ونگ بھٹائی رینجرز،ایس پی ٹریفک اعظم جمالی، پاک فوج کے افسران،محکمہ صحت ، کے الیکٹرک کے نمائندگان ودیگر بلدیاتی وسکیورٹی اداروں کے حکام سمیت مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے صدر سید احسن عباس رضوی نےوفد کے ہمراہ خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں ڈویژنل رہنماایم ڈبلیوایم، متولی مسجد وامام بارگاہ شاہ نجف و بانی مرکزی جلوس عاشورہ گلشن وقار جوگی موڑعلامہ نشان حیدر ساجدی ،صدر عزاداری ونگ ضلع ملیر قیصررضا جعفری، رہنما ایم ڈبلیوایم و خطیب مسجدوامام بارگاہ ام البنین وائرلیس گیٹ مولانا بلاول حسین فائزی ، رہنما ایم ڈبلیوایم وخطیب مسجد وامام بارگاہ ابوالفضل العباس ؑیوسف عارفانی گوٹھ بن قاسم ،صدر ایم ڈبلیوایم عمار یاسر یونٹ و متولی عزاخانہ عابدیہ عمران نقوی، ناصر حسین متولی مسجد وامام مدینتہ العلم گھگھر پھاٹک بن قاسم، صدر ایم ڈبلیوایم گلشن حدید یونٹ صابر عمران ودیگر شیعہ تنظیمات کے نمائندگان،بانیان مجالس و جلوس، مساجد وامام بارگاہوں کے ٹرسٹیز بھی شامل تھے۔ اجلاس میں شرکاءکی جانب سے مسائل پر روشنی ڈالی گئی، ڈی سی ملیر نے موقع پر موجود تمام اعلیٰ حکام کو مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کیئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree