وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے زیر اہتمام سالانہ جشن عید غدیر فیملی فیسٹیول غازی چوک جعفرطیارسوسائٹی میں منعقد ہوا، جس میں نظامت کے فرائض صدر ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر سید احسن عباس رضوی نے انجام دیئے، تلاوت حدیث کساء کی سعادت قاری وفا عباس نے حاصل کی، شاعراہل بیت ؑ کلیم اختر کلیم، معروف منقبت خواں اصغر عباس مہدی،موسیٰ رضوی، عمار عارف، حسن زیدی، حجت رضا زیدی، اکبر رضوی،الیاس زیدی، حسین زیدی ، فرجان مہدی، ثمر سعید رضوی، قیصرعباس زیدی،ماسٹر محمد مہدی نے بارگاہ ولایت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا، جبکہ مولانا سید علی راحت زیدی صاحب قبلہ اور خطیب اہل بیتؑ علامہ اوسجہ عاشوررضوی صاحب نے خصوصی خطاب فرمایا۔
جشن میں مختلف مذہبی، سماجی، سیاسی شخصیات، ملی تنظیمات کے وفود،ماتمی انجمنوں اور دستوں کے سالاران ،مساجد وامام بارگاہوں کے ٹرسٹیز ، علمائے کرام ، ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کےرہنماؤں سمیت مومنین ومومنات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جشن کے دوران بچوںکی تفریح کیلئے جھولوں او ر کھانے پینے کی اشیاء کے اسٹال کا اہتمام کیا گیا تھا، آخر میں حاضرین میں نیاز تقسیم کی گئی جبکہ معصوم بچوں میں عیدی بھی تقسیم کی گئی ۔