وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی نے کہاہے کہ ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ شعبہ سیاسیات کی جانب سے ہفتہ یکجہتی کشمیر کے حوالے سیاسی ومذہبی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس آج کراچی پریس کلب میں 4بجے شام منعقد کی جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ کانفرنس کی صدارت ایم ڈبلیوایم کےصوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی کریں گے جبکہ کانفرنس میں صوبائی وزیرناصر حسین شاہ، فردوس شمیم نقوی،محمد زبیر،نصرت سحر عباسی،ارشد ووہرا،یونس بو نیری،سلیم بٹ،حافظ نعیم الرحمن،طارق حسن،میجر قمر عباس،حاجی حنیف طیب،اسلم غوری،قاضی احمد نورانی،الیاس مغل،اسامہ وارثی،عتیق میر، ایاز میمن موتی والا،سمیت دیگر سیاسی،مذہبی،سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔
انہوں نے مزید کہاکہ آل پارٹیز کانفرنس شہدائے کشمیر سے تجدید عہد کرے گی اور بھارتی مظالم کے شکار مظلوم ماؤں ، بہنوں اور بیٹیوں کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔