وحدت نیوز(کراچی) ملیر کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ، ضلع ملیر کا شمارشہر قائد کے کثیر آبادی والے ضلع میں ہوتاہے، برسراقتدار جماعتوں نے عوام کو صرف دھوکا دیا ہے، تبدیلی کا راگ الاپنے والوں نے کامیابی کے تین ماہ گذرجا نے کے باوجود نا ہی کوئی خاطر خواہ کارنامہ انجام دیا نا ہی کسی ترقیاتی منصوبے کا آغاز کیا، 23دسمبر کے دن یوسی 11کے باشعور عوام روٹی کپڑا اور مکان کے جھوے نعرے لگانے والوں اور چوروں، لٹیروں اور بھتہ خوروں کو مسترد کردیں گے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے نامزد اور حمایت یافتہ امیدوار برائے وائس چیئرمین یوسی 11جعفرطیار سید عارف رضا زیدی نے مختلف مقامات پر کارنرمیٹنگز اور مختلف شخصیات سے ملاقاتوں کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کیا۔
دریں اثناءعارف رضازیدی نے ایم ڈبلیوایم کے وفد کے ہمراہ عماریاسر سوسائٹی میںمعروف اہل سنت عالم دین مولانا سلیم اللہ سے ملاقات کی یوسی 11کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، مولانا سلیم اللہ نے عارف رضا زیدی کی انتخابی حمایت کا اعلان کیا اور اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایاہے، عارف رضا زیدی نے جعفرطیار سوسائٹی کی مختلف ماتمی انجمنوں اور سنگتوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں اپنی انتخابی ترجیحات سے آگاہ کیا، ملیر جعفرطیار کی ماتمی انجمن لشکر عباس ماتمی سنگت کے بانی ندیم بھائی ،انجمن تنظیم امامیہ کے صدر قیصر جعفری اور فقرہ کمیٹی ماتمی سنگت باب الحوائج غازی ٹاون کے فیصل بھائی نےبھی عارف رضازیدی کے وژن اور ان کی قائدانہ صلاحیتوں سے متاثرہوکر ضمنی بلدیاتی انتخاب 2018 میں مجلس وحدت مسلمین کے حمایت یافتہ امیدواربرائےوائس چیئرمین یونین کونسل 11جعفرطیار سوسائٹی ملیر سید عارف رضا زیدی کی مکمل حمایت کا اعلان کیااور اہلیان یوسی 11سے نڈر، انسان دوست ،بے لوث ،مخلص ، ایماندار، پہاڑ جیسے عزم وحوصلے کے حامل , عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار سید عارف رضاز یدی کوپہاڑ کے نشان پر ووٹ ڈال کر کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔