مجلس وحدت مسلمین حلقہ NA-249کراچی کے ضمنی انتخاب میں بھرپورحصہ لےگی، علی حسین نقوی

13 March 2021

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین سندھ کا این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں بھرپور شرکت کرنے کا فیصلہ۔ جامع مسجد حیدری اورنگی ٹاؤن میں مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن اور ایم ڈبلیو ایم ضلع غربی کی کابینہ کی میٹنگ سیکریٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ سید علی حسین نقوی کی زیر صدارت منعقد ہوئی جسمیں این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں بھرپور شرکت کرنے کا متفقہ فیصلہ ہوا۔

علی حسین نقوی نے کہاکہ مجلس وحدت مسلمین NA249 ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔ حلقہ کے عوام کو ماضی میں منتخب نمائندوں نے مایوس کیا۔ آج بھی حلقے میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے عوام حکمرانوں کے منتظر ہیں۔مجلس وحدت مسلمین عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔حلقے کے عوام کے مسائل کے حل کے لیئے ہر سطح پر کوشش کی جائے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree