سردارانِ شہدائے مدافعان حرم اہل بیتؑ کی پہلی برسی اور شہدائے سانحہ مچھ کوئٹہ کی یاد میں مرکزی مجلس برسی کا انعقاد 23 جنوری کو انچولی میں ہوگا، علامہ صادق جعفری

20 January 2021

وحدت نیوز (کراچی) سردارانِ شہدائے مدافعان حرم اہل بیتؑ کی پہلی برسی اور شہدائے سانحہ مچھ کوئٹہ کی یاد میں مرکزی مجلس برسی کا انعقاد 23 جنوری 2021 بروز ہفتہ امامبارگاہ شہدائے کربلا انچولی بلاک 20 میں کیا جائے گا۔ ملک بھر سے نامور علماءوخطبا ء شرکت کریں گے ۔ پروگرام کی تیاریاں اور دعوتی عمل تیزی سے جاری ہے ۔انشاء اللہ یہ اجتماع شہدائے اسلام کی پاک ارواح سے تجدید عہد ثابت ہوگا۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے مرکزی مجلس برسی کی انتظامی کمیٹی کےاجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہدائے اسلام عالم انسانیت کی شمع ہیں، ان شہداء کی عظیم قربانیوں کے سبب اسلام زندہ وجاوید ہے۔ شہید قاسم سلیمانی اور ان کے رفقاءکسی زمان ومکان میں قید نہیں ، وہ پوری امت مسلمہ ہے ہیرو ہیں، ان عظیم شہداء نے سرزمین مقدس انبیاء واولیاء عراق وشام کو سفاک داعشی دہشت گردوں سے نجات بخشی، انہی عظیم شہداء کی بےمثال قربانیوں کے سبب پاکستان اور ہمارایہ خطہ داعش کے نجس سے محفوظ رہا۔

علامہ صادق جعفری نے کہاکہ شہدائے سانحہ مچھ نے ملت جعفریہ میں ایک نئی روح پھونکی ہے ،ان شہداءکی یاد میں 23 جنوری کو انچولی سوسائٹی میں عظیم الشان مرکزی مجلس برسی کا انعقاد کیا جارہاہے، جس میں ملک بھر سے جید علمائے کرام، ذاکرین عظام ، شعراء ونوحہ خواں شریک ہورہے ہیں، اس پروگرام کی تشہیری مہم اختتام پزیر ہوچکی ہے ۔

مجلس وحدت مسلمین ، جعفریہ الائنس پاکستان ،امامیہ آرگنائزیشن ،ہیت آئمہ مساجد وعلمائے امامیہ ، مجلس ذاکرین امامیہ ، مرکزی تنظیم عزا، مرکزی تنظیم عزاداری کے زیر اہتمام منعقدہ مرکزی مجلس برسی میں شرکت کیلئے شہر قائد کے تمام نامور علمائے کرام، ذاکرین عظام، شعرائے کرام، نوحہ خواں ، ٹرسٹیز، عمائدین و معززین کو دعوت دینے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree