وحدت نیوز(حیدر آباد)مجلس و حدت مسلمین کے صوبائی رہنماء عالم کربلائی ،عبد اللہ مطہری،آصف صفوی امتیاز بخاری ،مولانا نشان حیدر ساجدی ناصر حسینی ، حیدر زیدی نے آج کراچی میں اسماعیلی کمیونٹی(شیعہ امامی) کی بس پر ہونے والے دہشتگردی کے حملوں کی پر زور مذمت کرتے ہوئے واقع کو کالعدم تکفیری دہشتگردوں کی صفاک کاروائی قرار دیا، رہنما وں کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں جاری دہشتگردی کے روزانہ واقعات روکنے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے یکسر ناکام ہو چکے ہیں اور شہر قائد اب تکفیری دہشتگردوں کی محفوط پناہ گاہ بن گیا ہے ،روزانہ کی بنیادوں پر مظلوم عوام کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جاتا ہے جس سے اس ملک و شہر کی دنیا بھر میں بدنامی ہو رہی ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور سندھ حکومت دہشتگردی کے ان واقعات کی صرف رپورٹ طلب کر رہی ہے قاتلوں کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جارہی جس پر رہنماؤں نے تشویش کا اظہار کیا اور وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ 41بے گناہ لوگوں کونشانہ بنانے والے دہشتگرد وں کو فوری گرفتار کرے اور شہر میں موجود کالعدم دہشتگرد جماعتوں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے اور ان کے رہنماؤں سمیت شہر و صوبہ بھر میں کھلے ان کے دفاتر کو سیل کیا جائے اور سرکاری سطح پر ان تنظیموں کے نام زرائع ابلاغ میں شائع کرائے جائیں اور شہر میں موجود ان کے رہنماؤں کو گرفتار کر کے ان کی بھی تصوریں پرنٹ و الیکٹرنک میڈیا پر نشر کی جائیں اس کے ساتھ ساتھ ان کے ملک و اسلام دشمن کاموں کو بھی عوامی سطح پر عیاں کیا جائے تاکہ اس شہر سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا جاسکے رہنماؤں نے اپنے بیان میں شہید ہونے والے افرادکے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی عوام سے واقع میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صیحتیابی کیلئے خصوصی دعا ء کی اپیل کی ہے۔
اسماعیلی برادری پر حملہ پاکستان کے استحکام کے خلاف سنگین سازش ہے،ایم ڈبلیوایم سندھ