ایم ڈبلیوایم کے وفد کی کمشنرحیدرآبادآصف حیدرشاہ سے ملاقات ، قدم گاہ مولاعلی ؑپر سیوریج کے گندے پانی کی عدم نکاسی پر احتجاج

19 March 2015

وحدت نیوز (حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآبادکے سیکرٹری جنرل علامہ امداد نسیمی کی سربراہی  میں ایک نمائندہ وفد نے کمشنر حیدرآباد سید آصف حیدرشاہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما مولانا گل حسن مرتضوی، مولانا نور حسن لغاری، عاصم مرزا ، زوار قادر بخش اور عابد علی اور دیگر بھی موجود تھے، ایم ڈبلیوایم کے وفد نے  کمشنرحیدرآباد سید آصف حیدرشاہ سے قدم گاہ مولاعلی ؑپر سیوریج کے گندے پانی کی عدم نکاسی ، سڑک کے تالاب بن جانے اور زائرین کو آمدو رفت میں درپیش مشکلات پر شدید احتجاج کیا، علامہ امداد نسیمی نے کہا کہ واسا حکام کی نااہلی اور عدم توجہی کے باعث حیدرآبادشہر کی اہم شاہراہیں گندے پانی میں ڈوبی پڑی ہیں ، سرزمین سندھ کی مقدس ترین زیارت گاہ قدم گاہ مولا علی ؑجو کہ حیدرآباد کی پہچان سمجھی جاتی ہے،آج وہاں زائرین کی آمد و رفت ناممکن ہو تی چلی جارہی ہے، اعترا ف ک سڑکیں اور گلیاں بدبو دار پانی سے ابل رہی ہیں ، بارہا متعلقہ حکام سے رابطے کے باوجود اقدامات نہیں اٹھائے گئے، اس موقع پر کمشنرحیدرآباد سید آصف حیدرشاہ نے ایم ڈبلیوایم کے رہنماوں کو یقین دہانی کروائی کے چانچ روز میں موٹریں لگا کر سارا پانی کھینچ لیا جائے گا، جبکہ کے سڑک کی ازسر نو تعمیر کا آغاز بھی کردیا جائے گا، انہوں نے واسا حکام کو ہدایت جاری کی پانچ روز کے اندر اندر قدم گاہ مولاعلی ؑکے سامنے کھڑے سیوریج کے گندے پانی کی نکاسی کے انتظامات مکمل کیئے جائیں پانچ روز بعد میں وہاں کا دورہ کروں گا اور ننگے پاوں اس سڑک پر چلوں گا اگر میرے پاوں کیچڑلگی تو حکام کے لیئے بہتر نہیں ہوگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree