بلدیاتی انتخابات،صدرپیپلز پارٹی پی ایس127-نعمان مراد کی ایم ڈبلیوایم رہنما احسن عباس رضوی سے ملاقات

26 August 2015

وحدت نیوز (کراچی) پاکستان پیپلز پارٹی پی ایس127-کے صدراورزکواۃ وعشرکمیٹی ضلع ملیر کے چیئرمین نعمان عبداللہ مرادکی مجلس وحدت مسلمین کی دعوت پر وحدت ہاوس جعفرطیار سوسائٹی آمد، ایم ڈبلیوایم ضلع ملیرکے سیکریٹری جنرل سید احسن عباس رضوی سے ملاقات،دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی مسائل، واٹرسپلائی پروجیکٹ اور بلدیاتی انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی، ملاقات کے بعد دونوں رہنماوں نے جعفرطیارواٹرسپلائی پروجیکٹ پر جاری ترقیاتی کام کا جائزہ بھی لیا، اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد میں محمد علی گلگتی ، حبیب شاکر، کیپٹن عارف اور ایم ڈبلیوایم کی جانب سے ضلعی سیکریٹری امورسیاسیات حسن عباس، سیکریٹری روابط سعید رضا، رضاعلی، عارف رضا زیدی، حامد حسین اور کاظم نقوی موجود تھے۔

اس موقع پرپی پی پی رہنما نعمان عبداللہ مراد کا کہنا تھا کہ علاقہ میں صفائی ستھرائی اور سیوریج کی صور ت حال انتہائی مخدوش ہے، عوام کو آمد ورفت میں سنگین دشواریاں لاحق ہیں ، اس صورت حال سے نپٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے، ہماری خواہش ہے کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں پی پی پی اور ایم ڈبلیوایم پی ایس127-سمیت ضلع ملیر کے دیگر یونین کونسلز میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے مشترکہ فارمولہ مرتب کریں ،اس حوالے سے یونین کونسل جعفرطیار ، یونین کونسل غریب آباد اور دیگر میں مشترکہ امیدوار میدان میں اتاریں گے، انہوں نے کہا کہ پی پی پی عوامی خدمت پر مکمل یقین رکھتی ہے، جعفرطیار سوسائٹی کیلئے واٹر سپلائی پروجیکٹ بھی اسی خدمت کا تسلسل ہے ہمارے والد شہید عبداللہ مراد کی خواہش تھی کے اہلیان جعفرطیار کو میٹھے پانی کی فراہمی کا منصوبہ تحفہ کریں ، لیکن عوام دشمن قوتوں نے انہیں ہم سے چھین لیا ،لیکن آج ہمیں خوشی ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کے تعاون سے ہم اپنے شہید بابا عبد اللہ مراد کا خواب مکمل کررہے ہیں ۔

سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر احسن عباس رضوی کا نعمان عبداللہ مراد سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین نے انتہائی سنگین حالات میں سیاسی میدان میں قدم رکھا، ہم نے پر آشوب ماحول میں عوام کی خدمت کا بیڑا اٹھایا، الحمد اللہ اپنے محدود وسائل سے مسلسل عوامی مشکلات کے حل اور انکی خدمت میں دن رات کوشاں ہیں، آئندہ بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں مختلف سیاسی ومذہبی جماعتیں ایم ڈبلیوایم کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور انتخابی اتحاد کی خواہش مند ہیں، البتہ ابھی کسی بھی جماعت کے ساتھ بات چیت کو حتمی شکل نہیں دی گئی ، ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر پی ایس127-کے حلقے میں پی پی پی کے ساتھ مختلف یونین کونسلز میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے آمادہ ہے، جس پر آئندہ میٹنگ میں حتمی فیصلہ جات کیئے جائیں گے، انہوں نے نعمان مراد سے کہا کہ جعفرطیار واٹر سپلائی پروجیکٹ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ، اس منصوبے کی مشترکہ افتتاحی تقریب آئندہ ماہ منعقد کی جائے گی جس میں ایم ڈبلیوایم اور پی پی پی کی اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی، ملاقات کے اختتام پر دونوں رہنما ؤں نے جعفرطیار واٹر سپلائی پروجیکٹ پر جاری کام کا معائنہ کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree