وحدت نیوز (سندھ) سانحہ جامع مسجد کربلائے معلیٰ شکارپور دہشتگردی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کی یوم سوگ اور پرامن شٹر ڈاون ہڑتال کی اپیل پر کراچی سمیت اندورن سندھ مختلف شہروں میں کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ بند ہونا ہو چکے ہیں ، دوسری جانب مجلس و حدت مسلمین کاصوبہ بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ایم ڈبلیو ایم ،شیعہ علماء کونسل ، جعفریہ الائنس ،اصغریہ آگنائزیشن کی جانب سے حیدر آباد بائی پاس ،بدین،ٹنڈو محمد خان ،میٹھی ،نصیر آباد ،جیکب آباد،کوٹھری ،میر پور خاص ،ٹنڈو آلہ یار ،خیر پور میں احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ،دھرنوں میں سے خطاب میں علامہ نشان حیدر ،عبد اللہ مطہری ،الفت عالم ،یعقوب حسینی سمیت دیگر رہنماؤں نے شکار پور دہشتگردی کی مذمت کی اور سندھ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے و زیراعلیٰ سندھ کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے سندھ بھر میں کالعدم جماعتوں کے خلاف فوجی آپریشن اور قاتلوں کی جلد از جلد کرفتاری کا مطالبہ کیا ،علامہ نشان حیدر کا کہنا تھا اولیا ء کرام کی سندھ دھرتی پر دہشتگردی کرنے والے وہی عناصر ہیں اسلام کا چہرہ مسخ کرکے اپنے یہودی آقاؤں کو خوش کر نا چاہیت ہیں یہ وہی دہشتگرد ہیں جو پاکستان میں معصوم بے گناہ بچوں اور عوام کو اپنی دہشتگردی کا نشانہ بناتے ہیں تو کبھی شام،لبنان،فلسطین ،عراق میں مسلمانوں کوبد نام کرتے ہیں