سکھر، بیت المقدس پر اسرائیلی تسلط کے خلاف ایم ڈبلیوایم اوردیگر شیعہ تنظیموں کی جانب سے احتجاجی ریلی

03 July 2016

وحدت نیوز(سکھر) ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی بیت المقدس کی آزادی اور اس پر اسرائیلوں کے تسلط کے خلاف شیعہ تنظیموں کی جانب سے یوم القدس منایا گیا اور ریلیاں نکالی گئی۔ حیدری مسجد پرانہ سکھر سے مجلس وحدت مسلمین، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے سکھر پریس کلب تک ایک ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت علامہ محمد عالم شاہ موسوی، مولانا امداد حسین الحسینی، مولانا ریاض حسین روحانی،چوہدری اظہرحسن، کاشف حسین و دیگر نے کی۔

سکھر پریس کلب کے سامنے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے بیت المقدس پر اسرائیل کے تسلط کی مذمت کی اور کہا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو بیت المقدس کی آزادی کے لیے متحد ہوجانا چاہیئے اور اس کے خلاف آواز اٹھانا چاہیے۔ رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے فلسطین میں اسرائیل کی حالیہ جارحیت پر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی خاموشی کو افسوسناک اور دہرا معیار قرار دیا اور اس معاملے پر اسلامی ممالک کے سربراہاں مملکت کی خاموشی کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح فلسطین میں مسلمانوں پر بمباری اور انہیں شہید کیا جا رہا ہے اگر اس طرح کسی اور ملک میں ہوتا تو انسانی حقوق کا سب سے بڑا علمبردار امریکہ اس پر خاموش نہ بیٹھتا اور تمام غیر اسلامی ممالک اس پر چڑھ دوڑتے مگر افسوس کہ اسرائیل کے خلاف کچھ نہیں کیا جا رہا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree