شکیل زیدی کا قتل ہمیں محرم الحرام سے قبل خوف میں مبتلا کر نے کی ناکام کوشش ہے،حسن ہاشمی

14 October 2013

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین نے اورنگی قصبہ کالونی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے ایم ڈبلیوایم کے ہمدردسیدشکیل زیدی کے قتل کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے صوبائی حکومت کی نااہلی قراردیاہے ۔مجلس وحدت مسلمین کراچی کے سیکریٹری جنرل حسن ہاشمی کاکہناہے کہ سندھ حکومت اہل تشیع اورشہرقائد کے باسیوں کوتحٖفظ فراہم کرنے میں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے اگر حکومت تحفظ فراہم نہیں کرسکتی تومستعفی ہوجائے حکومت نے دہشتگردوں کومکمل چھوٹ دے رکھی ہے ۔وحدت مسلمین کے رہنمانے مزیدکہاکہ ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجودشکیل زیدی کاقتل حکومتی ناکامی کامنہ بولتاثبوت ہے۔ملک بھرکی طرح کراچی میں ایک مرتبہ پھرشیعہ نسل کشی میں اضافہ ہورہاہے۔جومحرم الحرام سے قبل ہمیں شائدخوفزدہ کرنے کی کوشش ہے پر دہشتگردوں کو یادرکھناچاہیے کہ نہ تو ظلم کے آگے نہ پہلے جھکے تھے اورنہ اب جھکیں گے۔لاشوں کے گرنے سے ہم کمزورنہیں مزیدمضبوط ہورہے ہیں پر حکمران یادرکھیں جس دن ہمارے صبر کوپیمانہ لبریز ہوادہشتگردوں کوکرا چی میں سر چھپانے کی بھی جگہ نہیں ملے گی۔مجلس وحدت مسلمین نے سندھ حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ سیدشکیل زیدی کے قتل میں ملوث عناصر کوبے نقاب کرکے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ دریں اثناء شہید شکیل زیدی کی نماز جنازہ کل براز پیر مسجد و امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سو سائٹی میں بعد از نماز ظہرین ادا کی جائے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree