شہداء کمیٹی کے زیراہتمام دہشت گردی اورسندھ حکومت کی جانب سے چارٹرآف ڈیمانڈپرعمل درآمد نہ ہونے کے خلاف ریفرنڈم کاانعقاد

21 April 2015

وحدت نیوز (سندھ) شہداء کمیٹی کی اپیل پر سندہ بھر میں دہشت گردی کے خلاف ریفرنڈم کیا گیا۔ اس مو قع پرمجلس وحدت مسلمین ،اصغریہ آرگنائزیشن اور شہداء کمیٹی کے زیر اہتمام شکارپور، شہدادکوٹ، جام صاحب، سکرنڈ، دوڑ، نوابشاہ، حیدر آباد، جیکب آباد، کنمب، ٹھری میرواہ،نصیر آباد، میرپورخاص و دیگر شہروں میں عوامی ریفرنڈم منعقد ہوا۔

 

شہدادکوٹ کے کوٹو موٹو چوک پر منعقدہ ریفرنڈم کیمپ پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی معاون سیاسی امور و شہداء کمیٹی کے چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سندہ کے عوام نے ایک مرتبہ پھر دہشت گردی اور مذہبی منافرت کے خلاف ریفرنڈم دیا ہے۔ سندہ حکومت نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرے گی اور کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی فعالیت کو روکا جائے گا مگر اس سلسلے میں عملی اقدام نہیں ہورہا، آج بھی سندہ بھر میں کالعدم جماعتوں کی نفرت انگیز سرگرمیاں جاری ہیں۔ ۲۲ نکاتی معاہدے پر عمل در آمد سے امن کو فروغ ملے گا۔شہداء کمیٹی ، دہشت گردی کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، دہشت گردی کو روکنے کے لئے سیاسی کارکنوں اور امن پسند قوتوں کو میدان میں آنا ہوگا۔

 

عوامی ریفرنڈم کے موقع پرمجلس وحدت مسلمین سندہ کے سربراہ علامہ مختار احمد امامی نے صوبائی کابینہ کے ہمراہ حیدر آباد میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ جبکہ چیئرمین شہدا کمیٹی علامہ مقصود علی ڈومکی نے شہداد کوٹ میں اپنا ووٹ دیا اس موقعہ پر سید علی اکبر شاہ، مولانا ممتاز ایمانی و دیگر موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree