وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام دھشت گردی کے خلاف ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں جیکب آباد میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی اور ضلعی سیکرٹری جنرل حسن رضا غدیری کی سربراہی میں علامتی بھوک ہڑتال کی گئی۔
علامتی بھوک ہڑتال کیمپ سے آل پارٹیز کانفرنس کے چئیر مین شعبان ابڑو ،مجلس وحدت مسلمین کے رہنما نثار احمد ابڑو،سیدغلام شبیر نقوی، وسیم لطیف مہر ، شاھد جوادی،isoجیکب آباد یونٹ کے صدر رجب پیچوھوو دیگر نے خطاب کیا۔
اس موقع پرشرکاء نے قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے دھشت گردی کا خاتمہ کیا جائے ۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈٖومکی نے کہا کہ پاراچنار میں ایف سی کے ہاتھوں معصوم شہریوں کا قتل شرمناک عمل ہے۔سماجی رہنما خرم زکی کے قاتل لال مسجد کا برقعہ پوش ملا اور کالعدم جماعت ہے، جن کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ جیکب آباد کے زخمیوں کو سات ماہ گذر جانے کے باوجود چیک اور امداد نہیں ملی جبکہ جیکب آباد ،شکارپور،اور قمبر شھداد کوٹ میں دھشت گردوں کے ٹریننگ کیمپس موجود ہیں جن کے خلاف پولیس اور رینجرز مشترکہ آپریشن کرے۔ نہتے شہریوں پر گولی چلانے والے آخر دھشت گردوں کے خلاف گولی کیوں نہیں چلاتے؟