وحدت نیوز (شکارپور) شہداء کمیٹی شکارپور کے چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی کی قیادت میں ایک وفد نے صوبائی وزیر تعلیم او شہداء کمیٹی سے سندھ حکومت کی مزاکراتی کمیٹی کے سربراہ میر ہزار خان بجارانی سے ملاقات کی۔ اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سانحہ شکارپور کو چھ ماہ کا طویل عرصہ گذر چکا ہے ،مگر سندہ حکومت کے وعدے وفا نہیں ہوئے، وزیر اعلیٰ کی اعلان کردہ کمیٹی کا گذشتہ کئی ماہ سے کوئی اجلاس منعقد نہیں ہوا، جس سے سندہ حکومت کے غیر سنجیدہ روئیے کا اظہار ہوتا ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ سندہ حکومت عہد شکنی نہیں کرے گی۔
اس موقع پر میر ہزار خان بجارانی نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ معاہدے پر عملدر آمد کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی مشترکہ کمیٹیزکا اجلاس بلاکر پیش رفت اور رکاوٹوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے موقع پر ہی کمشنر لاڑکانہ کو اس سلسلے میں ضروری ہدایات دیں۔