فرزند قائد وحدت مولانا راجہ مصطفیٰ حیدرجعفری کا پہلا تنظیمی دورہ سندھ

25 August 2015

وحدت نیوز(کراچی/بدین) قائد وحدت ناصر ملت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے فرزند ارجمند مولانا راجہ مصطفیٰ حیدرجعفری کی پہلی مرتبہ تنظیمی دورے پرسندھ آمد، اس موقع پر پہلے مرحلے میں انہوں نے کراچی کے ضلع غربی میں جامع مسجد حیدر ی اورنگی ٹاون میں مجلس عزا سے خطاب کیا، ایم ڈبلیوایم کے رہنما برادر سبط اصغر اور مولانا صادق جعفری نے انہیں خوش آمد ید کہا،بعد ازاں مولانا راجہ مصطفیٰ حیدر جعفری نے  ضلعی سیکریٹریٹ ملیر میں عہدیداران اور کارکنان سے ملاقات اور حالات حاضرہ پر گفتگو، اس موقع پر ضلعی سیکریٹری جنرل احسن عباس اور ضلعی کابینہ اور یونٹس کے مسئولین بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔دیگر ازیں مولانا راجہ مصطفیٰ حیدر نے ضلع بدین  کی تحصیل مراد چھلگری میں عوامی اجتما ع سے خطاب کیا، بدین آمد پر کارکنان کی بڑی تعداد نے ان کا شاندار استقبال کیا، مولانا راجہ مصطفیٰ حیدر نے پر آشوب دور میں وسائل کی قلت کے باوجود تن دہی سے تنظیمی فعالیت پر خراج تحسین پیش کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree