لانڈھی میں مسجدکی جگہ پر قبضہ کرکے غیر ملکی بنگالی ،برمی آبادی بنانے کیلئے سیاسی جماعت سازش کررہی ہے،علی حسین نقوی

02 June 2016

وحدت نیوز (کراچی) شہر قائد فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے کی سازش کی جاری ہے ۔شہر میں شیعہ سنی جھگڑا نہیں تکفیری دہشتگرد سیاسی شیلٹر میں خرابی حالات کے درپہ ہیں۔لانڈھی میں مسجد امام بارگاہ اثناء عشری پر تکفیریوں کا حملہ شہر کا امن تباہ کرنے کی سازش ہے، بعض انتہا پسند سیاسی جماعتیں فرقہ وارانہ اختلافات کو ہوا دے کر شہر کا امن تباہ کرناچاہتی ہیں، پولیس اور رینجرز کی جانب سے مسئلہ کے حل کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جاتے تو محمد عباس جعفری دہشت گردوں کی گولیوں کا نشانہ نہ بنتا۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری سیاسیات علی حسین نقوی ،مولانا اشرف منتظری ،عنایت علی ،سمیت دیگر رہنماؤں نے لانڈھی 36بی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے نوجوان کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا ان کا کہنا تھا کہ ایک منظم سازش کے تحت لانڈھی 36بی مسجد اثنا ء عشری مسجد کی جگہ پر قبضہ کرنے کیلئے مسجد کے برابر میں پارکنگ کی دیوار کو متنازعہ بنا کر غیر ملکی بنگالی ،برمی آبادی بنانے کیلئے ایک انتہا پسند سیاسی جماعت سازش کررہی ہے ایسے حالات میں سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پولیس و رینجرز کی جانب سے بھی اس کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا جس کی وجہ سے ایک بے گناہ کو گولیوں کا نشانہ بنا یا گیا اور درجن سے زیادہ لوگ زخمی ہوگئے ۔رہنماؤں کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز مسجد اثنا ء عشری پر فائرنگ کے ساتھ ساتھ مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے محمد عباس جعفری کا قتل کھلی درندگی ہے ، شہید کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں سکیورٹی ادارے عباس جعفری کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کو فوری گرفتار کریں وزیر اعلیٰ سندھ ،گورنر سندھ، کورکمانڈر،ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ فوری صورتحال کا نوٹس لیں پاکستان کے معاشی حب کراچی کو ایک منظم سازش کے تحت ایک مرتبہ پھر فرقہ واریت کی آگ میں جھلسانے کی تیاری کیا جارہی ہے ، کراچی کے محب وطن شیعہ اورسنی عوام اور سیاسی ومذہبی جماعتیں اس مذموم سازش کو ناکام بنانے کیلئے عملی اقدامات بروئے کار لائیں۔دریں اثناء دہشتگردی کا نشانہ بنے والے محمد عباس جعفری کی نماز جنازہ مسجد و امام بارگاہ امامیہ جے ون میں ادا کی گئی جس میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے علماء و اکابرین کی بڑی تعداد موجود تھی نماز جنازہ میں علامہ عباس کمیلی،مولانااشرف  منتظری،علامہ باقر زیدی،علی حسین نقوی،شبر رضا سمیت سیکٹروں افراد نے شرکت کی نماز جنازہ کے بعد میت کے ہمراہ علامتی احتجاجی دھرنہ دیا گیا اور احتجاج کیا گیا جس میں مظاہرین نے لبیک یا حسین ،شیعہ سنی اتحاد ،سمیت دہشتگردی مردہ باد کے نعارے لگائے انتظامیہ سے مزاکرات کے بعد شہید کے جسد خاکی کو وادی حسین قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree