وحدت نیوز(لاڑکانہ) چوبیس اپریل کو لاڑکانہ کے حلقے پی ایس -35پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدوار برائے پی ایس -35کاشف حسین انڑنے اپنے حلقے کے بااثر آزاد شیعہ امیدوار شفقت حسین انڑکے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ، اس فیصلے کا باضابطہ اعلان ضلعی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم لاڑکانہ طارق حسین بدوی نے وحدت ہاوس میں شفقت حسین انٹر کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے کے موقع پر کیا،عشائیے میں ایم ڈبلیو ایم ضلع لاڑکانہ کی کابینہ سمیت علامہ قمر عباس نقوی اور ایم ڈبلیو ایم کے دستبردار ہونے والے امیدوار کاشف حسین انڑ بھی موجود تھے۔آزاد امیدوار شفقت انڑنے مجلس وحدت مسلمین کے فیصلے پر مسرت کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ انشاء اللہ کامیابی کے بعد حلقے کے عوام کی خدمت اور ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ تعاون جاری رکھوں گا۔