مٹیاری میں مجلس وحدت مسلمین کی جاندار انٹری نے سیاسی مخالفین اور وڈیرہ شاہی کی نیندیں اڑادی ہیں ،سید فرمان شاہ

15 April 2016

وحدت نیوز(مٹیاری) مجلس وحدت مسلمین بھٹ شاہ  میں عظیم الشان عوامی جلسہ عام  کےبعد بھر پور انداز میں علاقائی سیاست میں وارد ہو چکی ہے، ضلع بھرمیں تنظیم سازی کا سلسلے تیزی سے جاری ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے رہنما اور سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی سید فرمان علی شاہ نے میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں کیا، ان کا کہنا تھا کے مٹیاری کے حالیہ ضمنی انتخاب اور بھٹ شاہ میں جلسہ عام کے بعد عوام  اب  مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ ہے،نظیر راھو کا عوامی اتحاد چھور کر مخدوم سے ملنا اس بات کا ثبوت ہے کے مخدوم اب 2018 کے انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین سے اکیلے مقابلہ نہیں کر سکتے ،ہالاکےگزشتہ  ضمنی انتخاب میں ایم ڈبلیوایم نے چالیس ہزار سے زائد وو ٹ حاصل کیلئے جنہیں حکمران جماعت نے دھاندلی سے ضائع کیا،انشاءاللہ ہم آئندہ  الیکشن مین بتائیں گے کہ عوام کس کے ساتھ ہے اور مجلس وحدت مسلمین کے ووٹ کتنے ہے  ، فرمان شاہ نے کہا کہ  ضلع کی اہم سیاسی وسماجی شخصیات رابطے میں ہیں مناسب وقت پے انکی   مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کا اعلان کریں گے ،جلال شاہ جاموٹ چیئرمین ہوتے ہوئے بھی مٹیاری میں نظر نہیں آتے، مخدوم جمیل الزمان نے اگر جلال شاہ جاموٹ کی حمایت ترک نہ کی تو ان کے چچا مخدوم رفیق الزمان کے سیاست ختم ہوجائے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree