کارکنان موجودہ صورتحال میں مذید فعال کرداراداکریں،رہنما ایم ڈبلیوایم ضلع وسطی ثمرزیدی

21 March 2016

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین نارتھ کراچی یونٹ کی جانب سے جنرل ورکرز اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت ضلع وسطی کراچی کے پولیٹیکل سیکریٹری برادر ثمر زیدی نے کی۔ اجلاس سے نارتھ کراچی یونٹ کے سیکریٹری جنرل برادر ضیا عباس، آئی ایس او کے سینئیر سابق رکن افضال احمد اور برادر حسن نے شرکا سے خطاب کیا۔ برادر ثمر زیدی نے اپنے خطاب میں نیو کراچی یو سی 9 میں بلدیاتی انتخابات میں نارتھ کراچی یونٹ کے کارکنان بالخصوص برادر ضیا کی انتھک محنت کو سراہا اور ایم ڈبلیو ایم کے امیدواران کو ووٹ دینے پر عوام کا شکریہ ادا کیا، برادر ثمر زیدی نے حاضرین کو کراچی کی بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا اور موجودہ صورتحال میں ایم ڈبلیو ایم کی یونٹ کی سطح کے کردار پر روشنی ڈالی، انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ہمیں مذید فعال کردار ادا کرنا چاہئے اور عوام کے درمیان رہ کر روز مرہ کے عوامی مسائل کے حل کیلئے جدوجہد جاری رکھنی چاہئے، موجودہ غیر یقینی سیاسی صورتحال نے کراچی کی عوام کو مذید کنفیوز کردیا ہے، لہذا ہم عوام کے درمیان رہ کر عوام کو حوصلہ دیں اور انہیں اس ابہامی کیفیت سے باہر نکالیں، انہوں نے مذید کہا کہ کارکنان اپنے ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور کسی بھی صورتحال کا سامنا کرنے کیلئے ھمہ وقت تیار رہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree