گوٹھ گلاب ماچھی میں آزاد امیدوار نظام سولنگی ،ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار آغا سیف علی ڈومکی کے حق میں دستبردار

16 October 2015

وحدت نیوز (جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی معاون سیکریٹری سیاسیات علامہ مقصود علی ڈومکی نے گلاب ماچھی، حوالدار بروہی میں ،ایم ڈبلیو ایم کے نامزد امیدوار برائے جنرل کونسلر آغا سیف علی ڈومکی کی الیکشن مہم کے سلسلے میں مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر رفیق احمد بگٹی، منور حسین و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔

گوٹھ گلاب ماچھی میں آزاد امیدوار نظام سولنگی ،ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار آغا سیف علی ڈومکی کے حق میں دستبردار ہوگئے۔ اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایم ڈبلیو ایم کی حمایت کرنے پر برادر نظام سولنگی اور ان کے سپوٹرز کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے گھر گھر مہم کے سلسلے میں گوٹھ بھٹی میں عوام سے ملاقاتیں کیں ،اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ عوام ووٹ کو امانت سمجھ کر اہل اور باکردار افراد کی حمایت کریں،جو کرپشن کے خلاف ہوں اور عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار کامیاب ہوکر عوام کی بے لوث خدمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین موجودہ فاسد کرپٹ نظام کی اصلاح چاہتی ہے چہروں کی بجائے نظام کی تبدیلی ہمارا ہدف ہے۔

اس موقع پر حلقے کے عوام نے ٹوٹی ہوئی سڑکوں، بجلی کے کھمبوں ، گیس پائیپ لائین، میٹھے پانی کے کنکشن اور بے روزگاری جیسے مسائل پیش کئے۔ آغا سیف علی ڈومکی نے یقین دلایا کہ وہ دستیاب وسائل کو دیانتداری کے ساتھ عوامی فلاحی منصوبوں پر خرچ کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree