ڈیرہ اسماعیل خان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام احتجاجی کیمپ، لاپتہ افراد کے اہلخانہ کی شرکت

13 October 2017

وحدت نیوز (ڈی آئی خان) ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ شہریوں کی جبری اور ماورائے قانون گمشدگی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام جی پی او چوک پر احتجاجی کیمپ لگایا گیا، جس میں لاپتہ افراد کے اہلخانہ بشمول انکے بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر احتجاج کرنے والوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے پیاروں کی رہائی کیلئے نعرے درج تھے۔ ایم ڈبلیو ایم ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے سیکرٹری جنرل سید غضنفر علی نقوی نے کہا کہ پاکستان امن دشمن امریکہ، اسرائیل، سعودیہ تکفیری اور ریاستی دہشتگردی کےذریعہ فرزندان پاکستان اور ملک کی دفاعی فرنٹ لائن یعنی شیعہ کو نشانہ بنارہے ہیں، اہل تشیع جہاں پر دہشتگردی کا نشانہ ہیں وہاں پر حکومتی غیر آیئنی و حقوق بشریت کے منافی اقدام، پر امن شہریوں کو عرصہ دراز سے حراست میں رکھنا انتہائی مذموم عمل ہے جو آیئن پاکستان کی توہین ہے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree