وحدت نیوز(اورکزئی ایجنسی) مجلس وحدت مسلمین اورکزئی ایجنسی کی کابینہ مکمل ہوگئی ہے، جس کے بعد ایجنسی میں 10 یونٹس بھی قائم کر دیئے گئے ہیں، سیکرٹری جنرل علامہ مصطفیٰ حسین بہشتی کے مطابق گلشن علی کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل، حاجی عبدالعزیز خان کو سیکرٹری تنظیم سازی، میجر (ر) سراج علی معاون سیکرٹری تنظیم سازی، مدثر حسین سیکرٹری سیاسیات، سید رفاقت علی شاہ سیکرٹری اطلاعات و میڈیا، سید نور کمال معاون سیکرٹری اطلاعات، سید ابن الحسن سیکرٹری فلاح و بہبود، سید شیریں حسین سیکرٹری مالیات، سید ندیم سید سیکرٹری رابطہ، سید منہاج حسین آفس سیکرٹری، سید صالح جان معاون آفس سیکرٹری، مولانا سید زاہد حسین سیکرٹری نشر و اشاعت، منہال علی معاون سیکرٹری نشر و اشاعت، صوبیدار عابد علی سیکرٹری تربیت، مولانا رفیق حسین سیکرٹری تعلیم جبکہ وائز علی کو معاون سیکرٹری تعلیم کی مسولیت سونپی گئی ہے۔ گذشتہ دنوں ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے آرگنائزر علامہ سید سبطین الحسینی نے اورکزئی کا دورہ کیا اور وہاں اورکزئی ایجنسی کے سیکرٹری جنرل علامہ مصطفیٰ بہشتی سمیت کابینہ کے اراکین سے ملاقاتیں کیں، اس موقع پر تنظیمی امور پر گفتگو ہوئی، علامہ مصطفیٰ بہشتی کے مطابق اورکزئی ایجنسی کے مختلف علاقوں میں مجلس وحدت مسلمین کے 10 یونٹس قائم کردیئے گئے ہیں۔ اور جلد تنظیم کو علاقہ میں ایک فعال تنظیم بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔