وحدت نیوز(اورکزئی ایجنسی) مجلس وحدت مسلمین اورکزئی ایجنسی کے ایک وفد نے مختلف علاقوں کے دورہ جات اور شیعہ عمائدین سے ملاقاتیں کیں۔ ایم ڈبلیو ایم اورکزئی ایجنسی کے سیکرٹری جنرل علامہ مصطفیٰ بہشتی نے ’’وحدت نیوز‘‘ کو بتایا کہ انہوں نے ایک وفد کے ہمراہ اورکزئی کے علاقہ کوریز اور حسین آباد کے دورہ جات کئے، اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل گلشن علی، علامہ معاذ، جنان استاد، عظیم خان، میجر (ر) سراج اور نقاب علی شامل تھے۔ مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے اپنے اس دورہ کے دوران خیال دین، ملک شباب حسین، ملک نور اکبر، حاجی سردار خان سے ملاقات کی۔ ان عمائدین نے مجلس وحدت مسلمین کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں جو ذمہ داری سونپی جائے ہم نبھانے کیلئے تیار ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے حسین آباد کا بھی دورہ کیا، اور علامہ رفیق اور دیگر سے ملاقاتین کیں، اس موقع پر علامہ مصطفیٰ بہشتی نے مجلس وحدت مسلمین کے قیام کے اغراض و مقاصد اور اہداف سے آگاہ کیا۔