وحدت نیوز (کوئٹہ) ادارہ امور اسلامی بلوچستان کے زیر اہتمام سیرت النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا امت مسلمہ کے لیے پیغام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، سرینا ہوٹل کوئٹہ میں منعقدہ اس کانفرنس میں وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ مہمان خصوصی تھے۔ دیگر مہمانوں میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی، ایم ڈبلیوایم کے رکن صوبائی اسمبلی سید محمد رضا رضوی ، علامہ جمعہ اسدی، قاری عبدلرحمن نورزئی ، ڈاکڑ عطا الرحمن اور جید علماء، دانشور،سکالرز اور سیاسی زعماءشریک تھے، مقررین نے عالم اسلام کے مسائل اور پاکستان میں قیام امن، استحکام اور اسلامی یکجہتی پر اظہار خیال کیا گیا۔