اسرائیلی جرائم کا بدلہ فقط امت مسلمہ کی وحدت میں مضمر ہے، مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن

24 July 2014

وحدت نیوز( کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے زیر اہتمام اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت میں گزشتہ روز علمدار روڈ پر ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے اسرائیلی مظالم کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے تمام اُمت مسلمہ سے اپیل کی ہے کہ وہ سب متحد و یک زبان ہوکر صیہونی مظالم کے خلاف پوری دنیا میں صدائے احتجاج بلند کرکے اسلامی ممالک کے حکمرانوں اور خاموش انسانی حقوق کی عالمی اداروں کو مجبور کریں کہ وہ غزہ میں جاری انسانیت سوز مظالم بند کروانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

 

مقررین نے اسرائیل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے نقشے پر اسرائیل ایک ایسا ناپاک ملک ہے جو کسی بھی عالمی اور انسانی قانون کا پابند نہیں ہے اس کے باوجود عالمی اداروں ، سپر پاور اور نام نہاد انسان دوست مغربی ممالک کا اس انسان دشمن ملک کی پشت پناہی اور حمایت کرنا ایک مذموم اور غیر انسانی فعل ہے۔ ان تمام حالات کو دیکھ کر اُمت مسلمہ کو اب متحد اور بیدار ہونے کی ضرورت ہے۔ دفاع اسلام و مسلمین کے لیے اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے اور تمام اسلامی ممالک اور بالخصوص غزہ میں مظلوم مسلمان ایک ایسا نکتہ ہے جس پر تمام اُمت اسلامیہ بلا تردد متحد ہو سکتی ہے۔ درایں اثناء علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا کہ وہ عناصر جو یوم القدس اور غزہ کے مظلوموں کی حمایت کے برخلاف ہیں در حقیقت مسلمانوں میں اتحاد کے خلاف ہیں۔

 

علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا کہ غزہ اور فلسطین کا مسئلہ اصل میں اسلام کا مسئلہ ہے۔ اسرائیل کو اس لیے بنایا گیاہے تا کہ وہ تمام اسلامی ممالک میں نہتے مسلمانوں کا خون بہائے۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک میں دہشت گردوں کی سربراہی اسرائیل کررہا ہے۔ پاکستان ، افغانستان، عراق اور نائیجریا وغیرہ میں مظلوم مسلمانوں کا خون بہانے والے دہشت گرد اکٹھے ہوکر کیوں اسرائیل کے خلاف جہاد نہیں کرتے۔ ریلی کے اختتام پر اسلام کی سر بلندی، دشمنان اسلام کی نابودی اور بالخصوص غزہ کے مسلمانوں کے حق میں دعائے خیر کی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree