زائرین کیلئے زمینی راستوں کی سکیورٹی فول پروف بنائی جائے،علامہ مقصودعلی ڈومکی

03 April 2014

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ زائرین کے لئے پی آئی اے کی پروازوں کا اجراء خوش آئند ہے۔ مگر انکے کرائے عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہیں۔ لہٰذا زائرین کے لئے سبسڈی کا اعلان کیا جائے۔ انہوں نے کہا کے زائرین کے زمینی روٹس کی سکیورٹی فول پروف بنائی جائے۔ وزیراعلٰی بلوچستان فیری سروس کے سلسلے میں بھی اپنا وعدہ پورا کریں۔ دریں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایم ڈبلیو ایم کے سالانہ مرکزی تنظیمی کنونشن کے سلسلے میں ضلع جھل مگسی، جعفر آباد، نصیر آباد، لسبیلہ، سبی، کچھی، لڑی، بارکھان اور صحبت پور کے تنظیمی ذمہ داران کو ہدایت جاری کردی۔ ایم ڈبلیو ایم کا سالانہ کنونشن "ناصران ولایت" کے عنوان سے منعقد ہو رہا ہے۔ مرکزی کنونشن میں ماڈل اضلاع، صوبہ اور مرکز کی رپورٹس پیش ہونگی، ملکی اور بین الاقوامی صورتحال کے تناظر میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree