شام میں اصحاب رسول(ص) عمار یاسر(رض)اور اویس قرنی(ر ض) کے مزارات پر حملہ اسلام دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے،علامہ ہاشم موسوی

28 March 2014

وحدت نیوز(کوئٹہ) شام میں صحابی رسول(ص)عمار یاسر(رض)اور اویس قرنی(ر ض) کے مزارات پر تکفیریوں کے حملے کے خلاف ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی یوم عظمت ناموس صحابہ بھر پور انداز میں منایا گیا، بعد نماز جمعہ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی کی زیر قیادت احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں مومنین کے بڑی تعداد شرکت کی جوامریکہ ، اسرائیل شیطان پرست اسلام دشمن طاقتوں اور دہشت گردوں کے خلاف شدید نعرہ بازی کرکے اپنے غصے کا اظہارکر رہے تھے۔ مظاہرین نے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر دہشت گردوں اور امریکہ ، اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے۔

 

شرکائے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا کہ آج عالم اسلام کیلئے سیاہ دن ہے کیونکہ اسلام دشمن عناصر مسلمان کے غیرت کو للکارا ہے اور رسول اللہ ﷺ کے دو عظیم اصحاب کے حضرت عمار یاسر اور حضرت اویس قرنی کے مزارات شریف کو د ھماکہ کرکے بے دردی سے شہید کیا ہے حضرت عمار یاسر و ہ ہستی جن کے والدین بزرگوار کو اسلام کے ابتدائی دنوں میں بے دردی سے شہید کیاگیا اور اویس قرنی جن کی پاکیزگی خود رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں ز بان زد خاص و عام تھا ۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بعض نا م نہاد اسلامی ممالک کے پشت پناہی اور امریکہ ، اسرائیل سمیت دیگر شیطان پرست طاقتوں کے ایماء پر اسلام دشمن دہشت گردوں نے شہید کیا جس کی وجہ سے آج ہرباضمیر مسلمان کا دل خون کا آنسو رو رہا ہے جس کی وجہ پورے پاکستان میں سنی شیعہ مسلمان سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں ان کا مطالبہ ہے اپنے حکمرانوں اور فوج سے کہ سعودی امداد کے عوض خدا را ملک کو تباہ نہ کریں ، پاکستانی فوج کا وقار بلند ہے ہمار ا پاک فوج سے مطالبہ ہے کہ وہ پاکستانی ملک وقوم اور اپنے وقار کی خاطرغیروں کے ایجنڈے کاحصہ نہ بنے اوراپنے سپاہیوں کو ڈالروں عوض شام اور بحرین میں نہ بھیجے۔انہوں نے مذیدکہا کہ اس ملک کے حکمران سعودی اور امریکی ڈالروں کے مزے چک چکے ہیں جس کا خمیازہ آج ہم دہشت گردی کی صورت میں بھگت رہے ہیں ہزارو ں لاشیں اٹھانے کے باوجود آج ہمارے نام نہاد حکمران دہشت گردوں سے مذاکرات کی بات کررہے جو شریعت اورآئین پاکستان کے خلاف ہے اور پاکستان کو تباہی کی طرف لے جارہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان وسنی اتحاد کونسل اس قسم کے گھناوٗنے سازش کی بھر پورمذمت کرتے ہوئے اس کے خلاف بھر جدوجہد کرینگے انشاء اللہ اسلام دشمن عناصر اپنے ناپاک عزائم میں ناکام ہونگے کیونکہ پاکستان سمیت پوری اسلامی ممالک میں سنی شیعہ کا مسلہ ٗ نہیں ہے اور جو کچھ بھی ہے وہ اسلام دشمن عناصر کے ٹکڑوں پر پلنے والے دہشت گردوں کی سازش ہے جس کا اب پاکستان عوام سمجھ چکاہیں ۔

 

 انہوں نے کہا کہ اصل میں ہم ہی اصحاب رسول (ص)کی عظمت پر جان نچھاور کرنے والے اور صحابہ کرام کے احترام کے قابل ہیں لیکن افسو س کے چند دہشت گرد ٹولہ شیطان پرستوں کے ایماء پر اصحاب رسول (ص)کانام لے کر ان کے مزارات کوشہید کرکے ان کے بے حرمتی جیسی شرمناک عمل انجام دیتے ہیں ۔ دنیا بھرکے مسلمان اتحاد بین المسلمین کے ماننے والے ہیں مگر صرف خارجی تکفری ٹولہ اسلام کے نام پر بدنماداغ ہے جو انشاء اللہ بہت جلد اپنے انجام کو پہنچ جائینگے ۔ انہوں نے کہا ہم پاکستان کے وفادار اور محب وطن شہر ی ہیں کبھی پاکستان کے بقاء کو داوٗ پرلگانے والوں کا ساتھ نہیں دیں سکتے ۔ انہوں نے گزشتہ دنوں مسجد وامام بارگاہ سجادیہ سیٹلائیٹ ٹاوٗن پر چھاپہ کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گرد عناصر کے ایماء پر مسجد و امام بارگاہ سجادیہ کا تقدس پامال کیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اللہ کے گھر کا احترام ہم سب پرلازم ہے لیکن کچھ شرپسند عناصر حکومتی لباس میں اس کی بے احترامی میں ملوث پایا گیا لہٰذا ہم اس جلسے میں صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس جرم میں ملو ث افراد کے خلاف فوراً کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ان کوقرار واقعی سزا دیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree