وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء اور امام جمعہ علامہ سید ہاشم موسوی نے اپنے بیان میں ماہ مبارک رمضان کی برکات اور فیوضات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ ماہ رمضان انسانیت کی تعمیر میں اہم رول ادا کرتاہے ۔ماہ رمضان میں جرائم کافی حد تک کم ہو جاتے ہیں ۔اور انسانی زندگی میں آرام و سکون فردی اور اجتماعی حوالے سے پیدا ہوجاتا ہے ۔انسانی زندگی کے ہر شعبے میں اخلاق کی ضرورت کا انکار نہیں کیا جا سکتا اور ماہ رمضان اخلاق کی تعمیر کیلئے سب سے زیادہ مناسب موقع ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ اخلاقی اقدار کی پامالی سے قوم و ملت میں انتشار و نفرات اور دوریاں پیدا ہو جاتی ہے اور اجتماعی معاملات بگاؤ کا شکار ہو جاتی ہیں،خصوصاً سیاسی و اجتماعی اخلاق سے معاشرے میں باہمی اعتماد و یکجہتی کوفروغ ملتا ہے اور باہمی تفاہم سے اختلافات بھی ختم ہو جاتی ہے۔
ان کا مذید کہنا تھا کہ رسول اللہ حضرت محمد ﷺکے فرمان کے مطابق انکی رسالت کا اصل مقصد اخلاق کی تکمیل ہے ۔خدا کرے کہ مسلمان اس مقد س مہینے میں اسلام کے زریں اصولوں پر عمل کر کے اپنی دنیا و آخرت کیلئے سامان فراہم کریں
ماہ مبارک رمضان کا اصل مقصد اخلاق کی تعمیر ہے ۔علامہ سید ہاشم موسوی