جناب فاطمة الزھراؑ زمانے میں تنہا خاتون ہیں جن کی دعا کو خداوند متعال نے مباہلہ کے دن خاتم النبینؐ کے ہم رتبہ قرار دیا، محترمہ معصومہ نقوی

05 March 2019

وحدت نیوز(جھنگ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری تنظیم سازی محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے ضلع جھنگ کا دورہ کیا اور منعقدہ جشن ولادت جناب سیدہ سلام الله علیھا سے خطاب کیا ،آپ نے سیرت خاتوں جنت حضرت فاطمہ ع بیان کرتے ہوے کہا کہ فاطمہ زھرا(س) نے اپنے ماں باپ کی آغوش میں تربيت پائی اور معارف و علوم الہیٰ کو، سر چشمہ نبوت سے کسب کيا۔ انہوں نے جو کچھ بھی ازواجی زندگی سے پہلے سيکھا تھا  اسے شادی کے بعد اپنے شوھر کے گھر ميں عملی جامہ پہنایا،وہ  اپنے گھر کے امور اور تربيت اولاد سے متعلق مسائل پر توجہ دیتی تھيں اور جو کچھ گھر سے باہر ہوتا تھا اس سے بھی باخبر رہتیںیہی وجہ ہے کہ وقت آنے پر انھوں نے اپنے اور اپنے شوہر کے حق کا دفاع کیا ۔اس کے بعد مرکزی مسئول محترمہ معصومہ نقوی نے ضلع جھنگ کی سیکرٹری جنرل محترمہ نرجس عباس جعفری سے ملاقات کی اور جھنگ میں مزید یونٹ سازی کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی۔ محترمہ نرجس عباس جعفری کی معاونت سے جھنگ میں مزید یونٹس قائم کیے جائینگے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree