مری آباد میں بلوچستان یونیورسٹی کیمپس کا سنگ بنیاد 21جون کورکھا جائے گا

20 June 2014

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا کی لگن اور انتھک محنت کےنتیجے میں حکومت بلوچستان نے اعلٰی تعلیم کے فروغ کیلئے  کوئٹہ کے علاقوں ہزارہ ٹاؤن اور مری آباد میں بلوچستان یونیورسٹی کے کیمپس کے قیام کا اعلان کردیا،بلوچستان یونیوورسٹی مری آباد کیمپس کی باقائدہ تقریب سنگ بنیادکا اہتمام 21جون 2014 بوقت 5:00 بجے شام بمقام ہزارہ جرگہ ہال ( ہزارہ قبرستان بہشت زہرا سلام اللہ علیہا )میں کیا گیا ہے۔ جس میں سیکریڑی ایجوکیشن کالجز ، شعبہ تعلیم سے تعلق رکھنے والے ناظمین ، کونسلرز ، معززین علاقہ ، سیاسی و مزہبی پارٹیوں کو دعوت دی گئی ہے۔

 

واضح رہے کہ صوبائی مشیر خزانہ میر خالد خان لانگو نے مالی سال 2014ء۔15 کی بجٹ تقریر کے دوران بتایا تھاکہ صوبے میں اعلٰی تعلیم کے فروغ کیلئے دو مزید یونیورسٹیاں تربت اور لورالائی میں قائم کی گئی ہیں۔ دونوں یونیورسٹیوں پر تعمیراتی کام زور و شور سے جاری ہے جبکہ خضدار اور کوئٹہ کے دو علاقوں مری آباد اور ہزارہ ٹاؤن میں بلوچستان یونیورسٹی کا ایک ایک سب کیمپس بھی قائم کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ کوئٹہ میں زرعی یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔ جبکہ وفاقی حکومت کے تعاون سے سبی میں ایک یونیورسٹی اور گوادر میں کامسیٹ یونیورسٹی قائم کی جا رہی ہے۔ بلوچستان سے مختلف اضلاع میں دس تعلیمی تکنیکی کالجز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ ایک علیحدہ ڈائریکٹریٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے تاکہ صوبے کے تمام فنی کالجز کے تنظیمی امور کو بہتر طور پر انجام دیا جا سکے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree