کوئٹہ:سانحہ مستونگ کیخلاف وارثان شہداء اور ایم ڈبلیو ایم کا احتجاجی دھرنا شروع، لوگوں کی بڑی تعداد شریک

22 January 2014

وحدت نیوز(کوئٹہ) گذشتہ روز مستونگ میں زائرین کی بس پر ہونے والے حملے کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام شہداء چوک کوئٹہ میں دھرنا شروع ہوگیا ہے جس میں مرد و خواتین کی بڑی تعداد شریک ہے۔ شرکاء شہداء کے جنازوں کو لئے کھلے آسماں تلے سراپا احتجاج ہیں اور حکومت سے سوال کر رہے ہیں کہ آخر کب تک ان پر حملے ہوتے رہیں گے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے محض تماشائی کا کردار ادا کریں گے۔ دھرنے میں کوئٹہ سے ایم ڈبلیو ایم کے ایم پی اے محمد رضا رضوی سمیت مختلف شخصیات شریک ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق 11:30 بجے رہنماؤں کی پریس کانفرنس ہوگی جس میں وہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ دوسری طرف کوئٹہ شہر میں شٹر ڈان ہڑتال ہے جس کے باعث نظام زندگی بالکل معطل ہے۔ پاکستان بھر کی تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں نے مستونگ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز ہونیوالے واقعہ کی ذمہ داری بھی لشکر جھنگوی نے قبول کی ہے۔

 

دیگر ذرائع کے مطابق مستونگ کے علاقے درین گڑھ کے مقام پر ایران سے کوئٹہ آنے والے زائرین کی بس پر گذشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے میں جاں بحق ہونے والے 28 افراد میں سے 26 کی شناخت ہوگئی ہے جبکہ 2 کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ میتیں سی ایم ایچ سے علمدار روڈ نیچاری امام بارہ منتقل کر دی گئی ہیں۔ سی ایم ایچ میں 40 زخمی زیر علاج ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین نے میتوں کے ہمراہ علمدار روڈ پر دھرنا دے دیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree