وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ سٹی کے سیکریٹری جنرل ارباب لیاقت علی ہزارہ نے اپنے بیان میں کہا کہ حلقے میں نہ تو پانی کا مسئلہ حل ہوا ہے اور نہ ہی گیس کا۔میجر محمد علی روڈ جو کہ ایک بہت مصروف روڈ ہے تاریکیوں میں ڈوبا ہوا ہوتا ہے اور اندھیرے کی وجہ سے اکثر حادثات ہوتے ہیں۔ موجودہ ایم پی اے الیکشن جتنے سے پہلے بلند و بالا دعوے کیا کرتے تھے لیکن الیکشن کے بعد ابھی تک ایک بھی عوامی مسئلہ حل نہیں کر سکے۔
انہوںنے مزیدکہاکہ حلقے میں ترقیاتی کام تو سرے سی شروع ہی نہیں ہوا ہے۔ جبکہ دوسرے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوچکا ہے جس سے عوام یہ نتیجے اخذ کرنے میں حق بجانب ہیں کہ مشیر صاحب کی حکومت میں کوئی حیثیت ہی نہیں ہے یا پھر ان کو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی ہی نہیں۔جناب مشیر عوام کی خدمت کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکا ہے جس کا ثبوت آئے روز مشیر صاحب کے کارکنان کا پارٹی چھوڑنا ہے۔