وحدت نیوز(کو ئٹہ) ایم ڈبلیو ایم کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا رضوی نے دوران دھرنا پریس کانفرنس کر تے ہو ئے کہا کہ مستونگ میں بد ترین دہشت گر دی کے واقعے کی شدید الفا ظ میں مذمت کر تے ہیں ، چند کلو میٹر پر مشتمل علا قے میں آئے دن معصوم انسا نوں کو نشا نہ بنا یا جا تاہے اور قا تل بڑے آرام سے ہر دفعہ بہ آسانی فرار ہو نے میں کامیا ب ہو جا تے ہیں،خانوادہ شہدائے نے دھرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، مجلس وحدت مسلمین خانوادہ شہداء کے فیصلے میں ان کے ساتھ ہے، اب مذاکرات صوبائی حکومت نہیں وفاقی حکومت سے ہو نگے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کوئٹہ دھرنے کی تائید میں ملک گیر احتجاجی دھرنے کا اعلان کر دیا ہے، جب تک خانوادہ شہداء دھرنا ختم نہیں کریں گے پوری قوم اور مجلس وحدت مسلمین احتجاج جاری رکھے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ زائرین پر حملوں کے بعد حکومت وقت سے اس حوالے سے جب بھی پو چھاجا تا ہے تو وہ اس با ت کو دلیل بنا کر پیش کر تی ہے کہ تفتان سے آنے والے مسا فر وں کو مکمل سیکو رٹی فراہم کی گئی تھی کہہ کر اپنا جا ن چھڑا لیتے ہے لیکن چھوٹے سے علاقے پر محیط دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو ختم کر نے اور اُن کا نیٹ ورک تھوڑنے کے حوالے سے کو ئی اقدا م نہیں اُٹھا تی جو اس با ت کا ثبو ت ہے کہ حکومت دہشت گر دوں کے خلاف موثر کار وائی عمل میں لا نے پر سنجیدہ نہیں اور دہشت گر دوں کو کھلی چھوٹ ہے جس کی وجہ سے دہشت گردوں نے مستونگ ،درین گڑھ ا ور گر د و نوا ح میں اپنی ریا ست قا ئم کر رکھی ہیں گزشتہ ماہ اسی علاقے میں ان آدم خوروں کے حملے سے زائرین کی بس مکمل طور پر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی تھی جس سے درجنون خوا تین ،مرد اور بچے زخمی اور ایک زائر شھید ہوا تھا لیکن ان واقعا ت سے صا ف پتہ چلتا ہے حکومت کے پا س یاتو دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرنے کے اختیا رات موجو د نہیںیا اس حوالے سے مکمل غیر سنجیدہ ہے اور اگر یہ حکومت عوام کی جان و مال کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتی تو انہیں اقتدار میں رہنے کا کو ئی حق نہیں۔مجلس وحدت مسلمین پا کستان اس سا نحہ کے خلا ف پو رے ملک میں یوم سوگ کا ا علا ن کر تی ہے اوروفا قی اورصو با ئی حکومت سے صوبے میں امن و امان قا ئم کرنے کا پرُ زور مطالبہ کر تے ہو ئے دہشت گر دوں کے خلاف بھر پور آپر یشن کا مطا لبہ کر تی ہے۔