دہشت گرد عناصرکو نشان عبرت بنائے بغیرامن کا قیام ممکن نہیں، ایم پی اے آغا رضا

10 August 2016

وحدت نیوز(کوئٹہ ) گزشتہ دنوں بلوچستان بار ایسوسیشن کے سابق صدر ایڈوکیٹ بلال انور کاسی پر حملے کے بعد انہیں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیااور اس کے بعد سول ہسپتال کو دہشتگردوں نے کاروائی کا نشانہ بنایا۔ سول ہسپتال میں خود کش حملے سے 60 سے زیادہ افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے اور معتدد افراد دہشتگردانہ کاروائی کے شکار ہوکر زخمی ہوئے۔ اس افسوسناک واقع میں مختلف میڈیا گروپس سے تعلق رکھنے والے صحافی حضرات بھی متاثر ہوئے اور انکے نمائندے اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے جہان فانی سے رخصت ہوگئے اور بعض افراد زخمی ہوئے اس واقعے میں وکلاء کے صدر باز محمد کاکڑ، اے این پی کے رہنماء کے بھائی عسکر خان اچکزئی، جہانزیب جمالدینی کے فرزند سنگت جمالدینی ، داود خان کاسی، عدنان خان کاسی، بشیر زہری اور غلام حیدر میرزئی سمیت دیگر اہم شخصیات شہید ہوئے۔

مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹریٹ سے جاری شدہ بیان میں رکن بلوچستان اسمبلی آغا محمد رضانے ان حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد ہماری بنیادوں کو کمزور کرنے میں مصروف ہیں۔ کوئٹہ میں یہ دہشتگردی کا پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے پہلے بھی ایسے واقعات ہوئے ہیں مگر افسوس کی بات ہے کہ دہشتگرد ابھی تک گرفتار نہیں ہوئے انکے خلاف کاروائی نہیں ہوئی اور وہ مسلسل پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنانے اور مزید منصوبہ بندی میں مصروف ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء اورممبر صوبائی اسمبلی آغا رضا نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کے گلیوں کو دہشتگردوں نے خون سے رنگین کر دیا ، دہشتگردوں نے نہ بچوں کو بخشا اور نہ عورتیں ان کے شر سے محفوظ رہی۔ دہشتگردوں نے ملک کے مختلف کونوں میں پاکستانیوں پر ظلم کیا ، انکے ساتھ نرمی کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہئے۔

انکا کہنا تھا کہ جو افراد کھلے عام دوسروں کو مارنے کی باتیں کرتے ہیں اور اپنے ہم خیالوں کو اس کام پر ابھارتے اور اکساتے ہیں ان کے خلاف انتظامیہ کوئی اقدام کیوں نہیں اٹھاتی۔ایک کے بعد ایک دہشتگردی کے واقعات رونماء ہو رہے ہیں اور انتظامیہ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے نظر آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کے بغیر کوئی ترقیاتی کام ممکن نہیں، جو پروفیشنلز ملک کیلئے کام کرتے ہیں انہیں نشانہ بنایا جاتا ہے اور ایسے ہی واقعات میں ملک کو ہزاروں ایسے افراد سے محروم کیا گیا ہے جو ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور ملک کو خوشحال بنانے کی کوششوں میں مصروف تھے۔ آج پھر وہی بات آتی ہے کہ اگر دہشتگردوں کے خلاف کاروائی نہیں کی گئی ، قاتلوں اور انکے الہ کاروں کو گرفتار نہیں کیا گیا تو آئندہ پھر قوم کو نقصان کا سامنا کرنا ہوگا۔بیان کے آخر میں شہداء کے بلند درجان کی دعا کی گئی اور تمام متاثرین کو صبر سے کام لینے کی تلقین کی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree