وحدت نیوز (آسٹریلیا) مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا رضوی اربعین امام حسین ؑ میں شرکت کے بعد ان دنوں اسٹریلیا کے سرکاری دورے پرمصروف ہیں ، اس دوران انہوں نے آسٹریلیا کے شہر برسبین میں پاکستانی ہائی کمشنر محترمہ نائلہ چوہان صاحبہ کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کےپالیمانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا رضوی (آغا رضا)نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا ،اس موقع پر وفد میں شامل رکن بلوچستان اسمبلی اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی راحیلہ حمید درانی، مولانا عبدالسمیع اور دیگر اراکین بلوچستان اسمبلی بھی موجود تھے، واضح رہے کہ اس سے قبل بلوچستان اسمبلی کا پالیمانی وفد ماہ اگست میں امریکہ کے دورے پر بھی گہا تھا جس میں ایم ڈبلیوایم کے رکن بلوچستان اسمبلی آغارضا نے بھر پور انداز میں پاکستان اور بلوچستان کی نمائندگی کی تھی ۔