کوئٹہ، وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال سے مذاکرات ناکام، آرمی چیف کے آنے تک دھرنا جاری رہیگا، آغارضا

01 May 2018

وحدت نیوز (کوئٹہ)  وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے پیر کے روز صوبائی دارلحکومت کوئٹہ کا ہنگامی دورہ کیا۔ ان کے دورے کا مقصد کوئٹہ میں بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی روک تھام اور شیعہ ہزارہ قوم کی جانب سے دیئے گئے دھرنے کے خاتمے سے متعلق تھا۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے ہمراہ آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم انجم اور وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی میں موجود تھے۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے شیعہ ہزارہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف صوبائی اسمبلی کے سامنے دیئے جانے والے احتجاجی دھرنے میں بیٹھے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء و صوبائی وزیر قانون سید محمد رضا سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے سید محمد رضا کو یقین دہانی کرائی کہ کوئٹہ میں شیعہ ہزارہ قوم کی ٹارگٹ کلنگ قابل مذمت فعل ہے اور ان کی حفاظت کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائے گے۔ انہوں نے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء سید محمد رضا سے گذارش کی کہ کوئٹہ میں شیعہ ہزارہ قوم کیجانب سے دیئے جانے والے احتجاجی دھرنوں کو ختم کیا جائے۔ اس موقع پر وزیر قانون بلوچستان سید محمد رضا کا کہنا تھا کہ میں بلوچستان اسمبلی میں مظلوم شیعہ ہزارہ قوم کا نمائندہ ہو اور اگر انہوں نے کہا تو اپنی اس وزارت اور اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہوجاونگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ میں حکمرانوں سے عوام کا اعتماد اٹھ چکا ہے اور آرمی چیف کا مطالبہ عوام کا ہے۔ دھرنے پر بیٹھے لوگوں کا جمہوریت سے اعتماد اٹھ چکا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی آمد پر ان کے مشکور ہیں، لیکن ہمارا مطالبہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے کوئٹہ آنے کا ہے۔ جب تک چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ آکر ٹارگٹ کلنگ کے حتمی روک تھام کی یقین دہانی نہیں کراتے، تب تک دھرنے جاری رہے گے۔ نیشنل ایکشن پلان پر اصل روح سے عمل ہوتا تو آج حالات بہتر ہوتے۔ ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، اگر ہمارا مطالبہ نہیں مانا گیا تو پورے پاکستان میں احتجاج کریں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال مذاکرات میں ناکامی کی وجہ سے احتجاجی دھرنے سے واپس چلے گئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree