وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ تنظیم سازی کے زیر اہتمام کتاب رہنمائے مسئولین کے مطالعے اور ملک گیر اسٹڈی سرکل کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی کی زیر نگرانی مدرسہ خاتم النبیین ص فیصل ٹاؤن کوئٹہ میں نشست بر گزار ہوئی جس میں صوبائی جنرل سیکرٹری سہیل اکبر شیرازی ڈاکٹر علی شیرازی حبیب اللہ دھکڑ غلام محمد حسنین اطہر صادق محمد تقی ڈومکی کامران علی سردار علی و دیگر تنظیمی کارکن شریک ہوئے۔